مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ سے نقل کیا ہے کہ ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے اعلان کیا ہے کہ ترکیہ میں آنے والے دو زلزلوں سے اموات کی تعداد بڑھتے ہوئے 48 ہزار 448 ہوگئی ہے۔
سوئلو کا یہ بھی کہنا تھا کہ زلزلوں سے ہونے والی اموات میں 6 ہزار 660 غیر ملکی شہری بھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملبے کو ہٹانے کی کارروائیاں سرعت سے جاری ہیں اور ہمارے تمام تر ادارے متاثرہ علاقوں میں بھر پور طریقے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ترک صوبہ قاہرامان ماراش کے مرکز میں 6 فروری کو آنے والے 7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں وسیع علاقہ لرز اٹھا تھا، جس کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ملک کے 10 صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ